ashu's Blog

Archive for the ‘Ramadan’ Category

This slideshow requires JavaScript.

پران پکوڑے

اجزاء:
پران —- 12 سے 15 عدد
ہری مرچیں —- 3 عدد
ادرک —– ایک چائے کا چمچ
لہسن —– ایک چائے کا چمچ
لال مرچ —- ایک چائے کا چمچ
ہلدی —- ایک چوتھائی چائے کا چمچ
نمک —– ایک چائے کا چمچ
اجینو موتو —- ایک چائے کا چمچ
شملہ مرچ —- تین کھانے کے چمچ
پیاز —- دو کھانے کے چمچ
سویا ساس —– دو کھانے کے چمچ
ہرا پیاز —- تین کھانے کے چمچ
کالی مرچ —- ایک چوتھائی چائے کا چمج
گھی (فرائی کے لیے) —- ڈیڑھ کپ
ترکیب:
سب سے پہلے الگ سے پران کو گھی میں فرائی کر کے نکال لیں٬ پھر لہسن٬ ادرک٬ ہری مرچیں٬ پیاز٬ شملہ مرچ٬ ہرے پیاز کو فرائی کر کے اس میں نمک٬ اجینوموتو٬ ہلدی٬ لال مرچ٬ سویا سوس ڈال کر آخر میں فرائی شدہ پران شامل کر لیں اور چولہا بند کر دیں-

مزے دار پران پکوڑے کھانے کے لیے تیار ہیں-
ڈش میں ڈال کر پیش کریں

Advertisements

آلو + چکن مکس پکوڑے

اجزاء:
آلو 3 عدد درمیانی سائز کے اُبال کر میش کرلیں ۔
بون لیس چکن آدھا پاؤ ( بوائل کر کے باریک ریشے کرلیں )
ہری مرچ 5 عدد باریک کتری ہوئی ۔
ہرا دھینا تھوڑا سا باریک کترا ہوا ۔
پسی ہوئی سرخ مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچہ ۔
نمک حسبِ ضرورت ۔
بیسن 4 کھانے کے چمچے ۔
انڈہ ۔ 1 عدد ۔
پسی ہوئی سرخ مرچ چٹکی بھر ۔

This slideshow requires JavaScript.


نمک حسبِ ضرورت ۔
آئل حسبِ ضرورت ۔
ترکیب:
میش کیئے ہوئے آلو میں چکن کے ریشے ہرا دھینا ، ہری مرچ ، پسی سرخ مرچ اور نمک ملا کر اچھی طرح مکس کرکے چھوٹے سائز کے کباب بنا لیں ، اب بیسن میں انڈہ اور نمک مرچ شامل کر کے پیسٹ بنائیں پانی کی ضرورت ہو تو تھوڑا سا پانی بھی پیسٹ میں شامل کر لیں ، اب آلو کے کباب بیسن میں ڈبو کر فرائی کرلیں اور مزے سے کھائیں ۔ اس پکوڑے کے ساتھ ہری مرچوں والی دہی مزہ دیتی ہے ۔ ایک پیالی دہی میں 4 یا 5 ہری مرچ اور حسبِ ضرورت نمک ڈال کر بلینڈ کرلیں اور پکوڑے کے ساتھ مزے سے کھائیں ۔

This slideshow requires JavaScript.


اجزاء:
مٹر 250گرام
آلو 250گرام
میدہ 350گرام
پیاز ایک عدد
مرچ سبز دو عدد
لہسن آدھی گٹھی

ادرک ایک ٹکڑا
زیرہ سفید چائے کا آدھا چمچہ
گھی حسب ضرورت
ہلدی حسب ضرورت
سرخ مرچ حسب پسند
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
آلو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیجئے اورمٹر کی پھلیوں سے دانے نکال لیجئے۔ آلو اور مٹروں میں ہلدی، ادرک ، لہسن، پیاز، مرچ سرخ، مرچ سبز اور زیرہ سفید پیس کر ڈال دیجئے اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پکنے دیجئے۔ آدھے گل جائیں تو اتار کر رکھ دیجئے۔میدے میں پچاس ملی لیٹر گھی ملا کر اس کو پانی سے اچھی طرح گوندھ لیجئے۔ ملائم ہونے پر اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر روٹی کی طرح بیل لیجئے۔ روٹی کو درمیان سے دو ٹکڑے کر کے ایک حصے پر پکے ہوئے آلو مٹر رکھئے اور دوسرا حصہ اوپر رکھ کر کناروں کو انگلیوں کی مدد سے اچھی طرح دبائیے۔ تاکہ تلتے وقت سموسہ کھل نہ جائے۔ سموسے کی شکل تکونی ہونی چاہیے۔ فرائی پین یا کڑاہی میں گھی گرم کیجئے اور اس میں سموسوں کو تل لیجئے۔ سموسے بادامی رنگ کے ہو جائیں تو نکال لیجئے۔سبزی بھرے لذیذ سموسے تیار ہیں۔

چکن رولز

اجزاء:
چکن (ابلی ہوئی):- ایک پاؤ
لہسن (پسا ہوا):- ایک چاےکا چمچ
نمک :- ھسب زائقہ
کٹی ہوئی مرچ :- تین عدد
لیموں کا رس:- دو چاے کےچمچ
بیسن :- ایک کھانے کا چمچ
آلو (ابلے ہوے):- تین عدد
ہرا دھنیا :- ایک کپ
لال نرچ پاؤڈر:- ایک چاے کا چمچ
ناریل پسا ہوا:- دو چاے کے چمچ
گرم مصالحہ :- آدھا چاے کا چمچ

پوری کےلئے:-
آٹا :- دو کپ
سوجی :- آدھا کپ

نمک :- حسب ذائقہ
تیل :- تین چاے کے چمچ
گھی :- پانچ چاے کے چمچ
ترکیب:
١) مرغی کے چھوٹے چھوٹےٹکڑے کرلیں۔ آلو میش کر لیں اور دونوں چیزوں کو ملا کر اس میں تمام مصالحہ ملا کر اچھی طرح میش کرلیں۔
٢) آٹے اور سوجی میں نمک ، تیل ملا کر سخت گوندھ لیں ۔ تھوڑٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰی دیر رکھ دیں ۔ پھر پیڑے بنا کر پوری بیل لیں اور مرغی کا آمیزہ چار چاے
کے چمچ پوری پر رکھ کر لپیٹ لیں ۔ کنارے اندر کی طف موڑ دیں اور گھی میں تل لیں ۔


فروٹ چنا چاٹ

اجزاء:
سفید چنا —- ایک پیالی
کیلا —– چار عدد
خوبانی —– سات عدد
سیب —– ایک عدد
انگور —– ایک پاؤ
آلوچے —– چھ عدد
نمک —– حسب ذائقہ
چاٹ مصالحہ —– حسب ضرورت
اورنج کا جوس —– ایک کپ
ناشپاتی —- ایک عدد
ترکیب:
تمام فروٹ کاٹ لیں- ایک پیالے میں تمام کٹے ہوئے فروٹ٬ چنے٬ نمک اور چاٹ مصالحہ ڈال کر مکس کرلیں- آخر میں اورنج کا رس ڈال دیں اور پیالے میں نکال کر پیش کریں-
ش


چنا چاٹ

اجزاء:
چنے —– دو پیالی (ابلے ہوئے)
پیاز —– ڈیڑھ عدد (درمیانہ)
تیل —- دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ —- دو عدد (باریک کاٹ لیں)
دھنیا٬ پودینہ —– تھوڑا سا
زیرہ —– آدھا چائے کا چمچ
انار دانہ —– آدھا چائے کا چمچ
نمک —– حسب ذائقہ
چاٹ مصالحہ —– آدھا چائے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ —– آدھا چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ —- آدھا چائے کا چمچ
کھٹائی —– آدھا چائے کا چمچ
املی کا پانی —– آدھا کپ
ش
ترکیب:
گرم تیل میں آدھے پیاز ڈال کر نرم کرلیں- دھنیا٬ پودینہ اور ہری مرچ ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں- پھر زیرہ٬ انار دانہ٬ نمک٬ چاٹ مصالحہ٬ کٹی ہوئی لال مرچ٬ پسی ہوئی لال مرچ٬ پسی ہوئی کھٹائی٬ چنا اور املی کا پانی ڈال دیں اور چولہے سے اتار لیں- کچھی پیاز ڈال کر مکس کریں-

Thandai

Posted on: August 11, 2010

اجزاء:
تازہ دودھ——– ایک لٹر
خربوزے کے چھلکے —– تین بڑے چمچ
بادام —— دو بڑے چمچ ( ابلتے پانی میں ایک منٹ ڈال کر نکال لیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈاال کر چھلکا اتار لیں)
کاجو —- دو بڑے چمچ
خشخاش —- دو بڑے چمچ
کالی مرچ —– آ دھا چائے کا چمچ

سونف —- ایک چمچ
زعفران —- ایک چٹکی
سبز الائچی —– پانچ عدد
گلاب کا عرق —– پانچ چمچ
روح کیوڑہ —- چند قطرے
چینی —– سات بڑے چمچ
ترکیب:
ایک کپ دودھ لے کر اس میں یہ تمام اجزا ڈال کر اچھی طرح سے بلینڈ کر لیں۔ اب باریک کپڑے سے چھان لیں۔ اور چھانے ہوئے دودھ میں باقی دودھ شامل کر دیں۔ اب تین سع چار گھنٹے فریج میں رکھیں اور گلاس میں سرو کریں۔


My Gravatar


Pearlcuisine is a personal interest blog for publishing news articles, sharing interesting information for food,new recipies,new style and more fun

More Food Sites



"PEARLCUISINE"



"FOODBLOG"



"COOKINGWITHAMY"



"LAHORE-MENU"



"SIMPLE INDIAN FOOD"

http://www.indianfoodsguide.com/indian-food-guide/indian-restaurants/europe/netherlands/rotterdam/
http://www.associatedcontent.com/article/56600/best_indian_cooking_blogs_authentic.html
http://blog.hotelclub.com/top-10-international-cuisine/
http://www.sbs.com.au/food/cuisineindex/RecipeByCuisineMain/18

Categories

Postings

October 2017
M T W T F S S
« Nov    
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

Top Rated

Blog Stats

  • 34,306 hits

Top Clicks

  • None

Enter your email address to subscribe to this blog and receive notifications of new posts by email.

Join 5 other followers

Share

Bookmark and Share

Subscribe

Tell a Friend

Flickr Photos

%d bloggers like this: